• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

صحافی کو دھمکانے کا کیس: فیصل جاوید کے خلاف مقدمے کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی

شائع May 13, 2024
فیصل جاوید: فائل فوٹو: ایکس
فیصل جاوید: فائل فوٹو: ایکس

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (ّپی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکانے اور جھگڑا کرنے کے مقدمے کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل جاوید کے خلاف کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، فیصل جاوید کے وکیل سردارمصروف عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤکل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اس مقدمے میں صرف ایک ملزم ہے؟

اس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جی بس ایک بندے کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

13 مارچ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صحافی کو دھمکانے، جھگڑنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔

واضح رہے کہ 21 فروری 2024 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے میڈیا سے جھگڑے سے متعلق 2022 کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے تھے۔

فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا تھا، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے تھے۔

یاد رہے کہ فیصل جاوید کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر فیصل جاوید خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024