• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیر کھیل پنجاب کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

شائع May 12, 2024

وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے اذلان شاہ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’ویلڈن قومی ہاکی ٹیم، پاکستان نے جوش، جذبے، ولولے اور محنت سے اذلان شاہ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔‘

انہوں نے اعلان کیا کہ ’حکومت پنجاب کی جانب سے قومی ٹیم کی بہترین پرفارمنس پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔‘

فیصل کھوکھر نے کہا کہ ’ انشاللہ وہ دن دور نہیں جب قومی کھیل ہاکی ایک بار پھر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے گی، حکومت پنجاب قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔’

یاد رہے کہ 11 مئی کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔

ٹونامنٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024