• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شاندار پرفارمنس پر قومی کرکٹرز بھی بول پڑے

شائع May 12, 2024
فائل فوٹو: اے آئی/ایکس
فائل فوٹو: اے آئی/ایکس

سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ناقابل یقین شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز بھی بول پڑے۔

یاد رہے کہ 11 مئی کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-4 گول سے شکست دے دی تھی۔

ٹونامنٹ کے فائنل سے قبل قومی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 13 سال میں پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے قومی ہاکی ٹیم کو سراہا۔

بابر اعظم نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’محدود وسائل کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کی کامیابیوں پر فخر ہے، ہمیں ان سپر اسٹارز کا ساتھ دینا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ان شاء اللہ بہت سی ٹرافیاں جیتیں گے، پاکستانی ہاکی عروج پر ہے’۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ’پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، فائنل میں آخری وقت تک لڑی، اس کارکردگی پر ٹیم ہماری مکمل سپورٹ کی مستحق ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سب کو پاکستان ہاکی ٹیم پر فخر ہے، آئیے سب مل کر پاکستان اسپورٹس کیلئے مل کر کام کریں۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024