• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی منایا جارہا ہے

شائع May 12, 2024
فائل فوٹو: اے آئی
فائل فوٹو: اے آئی

مدرز ڈے یعنی ماؤں کا عالمی دن دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہر برس مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے، یہ دن دنیا کی تمام ماؤں کے لیے وقف کیا گیا۔

ویسے تو ماؤں کی قربانیوں کو جتنا سراہا جائے اتنا کم ہے، مائیں اپنے بچوں کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوتی ہیں، وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال دل و جان سے کرتی ہیں،ماؤں کا اپنے بچوں سے پیار لازوال ہوتا ہے۔

انہی قربانیوں کو یاد رکھنے کےلیے آج 12 مئی کو ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، لیکن اس دن کی کیا تاریخ ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

فوٹو: کینوا
فوٹو: کینوا

مدرزڈے کی تاریخ

مدرز ڈے پہلی بار 1908 میں منایا گیا جب اینا جارویس نامی خاتون نے 1905 میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد مغربی ورجینیا کے شہر گرافٹن میں سینٹ اینڈریو میتھوڈسٹ چرچ میں اپنی والدہ کے لیے ایک یادگاری تقریب منعقد کی۔

وہ چاہتی تھیں کہ والدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس دن کو ایک مقدس دن کے طور پر سمجھا اور منایا جائے۔

اینا ہاروس کی کوششوں کے نتیجے میں 8 مئی 1914 کو امریکا کے اس وقت کے صدر ووڈرو ولسن نے مئی کے دوسرے اتوار کو سرکاری طورپر ماؤں کا دن قرار دیا اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ دیگر ممالک نے بھی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس دن کو منانے کا اعلان کیا۔

مدرز ڈے کا کوئی ایک دن یا تاریخ مقرر نہیں ہے، درجنوں ممالک اس دن کو دوسرے مہینوں میں بھی مناتے ہیں، یہ دن جنوری، فروری اپریل اور مئی سمیت کچھ ممالک میں دسمبر میں بھی منایا جاتا ہے تاہم زیادہ ممالک میں اس دن کو مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔

اس دن کو کسی عالمی ادارے کے تحت نہیں منایا جاتا بلکہ تمام ممالک کی حکومتوں نے اس دن کو منانے کا اعلان کیا جب کہ عالمی فلاحی تنظیموں سمیت تمام ممالک کی مقامی مذہبی و فلاحی تنظیموں نے بھی اس دن کو منانے کی حمایت کی۔

عالمی طور پر منائے جانے والے دنوں میں سے یہ واحد دن ہے جو سال کے 12 میں سے تقریبا 8 مہینوں میں مختلف دنوں میں دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں میں منایا جاتا ہے، عام طور پر کسی بھی عالمی دن کو دنیا بھر میں ایک ہی دن منایا جاتا ہے۔

فوٹو: دی اسپروس
فوٹو: دی اسپروس

گھر میں مدرزڈے کیسے منائیں؟

اپنی ماں کا کمرہ سجائیں

تمام مائیں چاہتی ہیں کہ ان کا گھر صاف ستھرا رہے، اچھا اور صاف ستھرا گھر رکھنے کے لیے مائیں دن بھر کام کرتی ہیں۔

اس سے پہلے کہ آپ کی ماں آپ کو صفائی کرنے کے لیے اصرار کریں آپ ان کے کمرے کی صفائی کریں۔

صرف یہی نہیں بلکہ اگر آپ ان کے کمرے کی سجاوٹ کریں گی، تو وہ بہت خوش ہوں گی، سجاوٹ کے لیے آپ ان کے کمرے میں اضافی گلدستے، فوٹو فریم بھی رکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہر چیز اپنی جگہ پر رکھیں، بستر کو صاف کریں، نئے پردے لگائیں، کھڑکیوں سے دھول مٹی صاف کریں، یہ تمام کام کرکے آپ کی ماں یقیناً بے حد خوشی کا اظہار کریں گی۔

فوٹو: انڈین فوڈ نیٹ ورک
فوٹو: انڈین فوڈ نیٹ ورک

ماں کا پسندیدہ کھانا تیار کریں

مائیں اپنے کچن کو بھی ہر وقت صاف رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، اس دوران وہ ہمارے لیے مزے مزے کے پکوان بھی تیار کررہی ہوتی ہیں، دنیا کا کوئی بھی پکوان کھا لیں لیکن ان کے ہاتھ کا ذائقہ نہیں بھول سکتے۔

اس مدرزڈے کے موقع پر اپنی ماں کو کچن میں جانے نہ دیں، انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیں، کوئی ڈائجسٹ پڑھنے، پسندیدہ ٹیلی ویژن سیریل دیکھنے کے لیے اصرار کریں، اور اس دوران آپ خود اپنی اپنی ماں کا پسندیدہ کھانا تیار کریں، اس عمل سے یقیناً وہ بے حد خوش ہوں گی۔

اپنی ماں کے ساتھ کوئی فلم یا ٹی وی شو دیکھیں

پاکستانی ماؤں کے پسندیدہ ٹی وی سیریل کی بات کی جائے تو ان کے لیے پاکستانی ڈراموں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

اس لیے مدرزڈے کے موقع پر اپنی ماں کے ساتھ ان کا پسندیدہ سیریل دیکھیں، ان کے ساتھ وقت گزاریں، ان سے اپنے دل کی باتیں کریں اور معیاری وقت گزاریں۔

فوٹو: آرڈنری اینڈ ہیپی
فوٹو: آرڈنری اینڈ ہیپی

گھر میں پارلر

ہر عورت خوبصورت دکھنا پسند کرتی ہے، اس لیے مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں اگر آپ پارلر نہیں جاسکتے تو گھر میں ہی پارلر کھول لیں، یعنی اپنی ماں کا مینی کیور اور پیڈی کیور کریں، چہرے کی مساج کریں، بالوں پر تیل سے مساج کریں، اپنے کچن میں موجود اجزاء سے آرگینک ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024