• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

لاہور: پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

شائع May 12, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

لاہور میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا۔

اسلحہ کی برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا, فائرنگ سے ملزم فیضان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے چاروں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے البتہ فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا کہ دہشت گرد فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، ہلاک ہونے والے دیگر 3 دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024