• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

اذلان شاہ کپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کو خراج تحسین

شائع May 12, 2024
وزیر اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو: اے ایف پی
وزیر اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم شہباز شریف نے اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر قومی ہاکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کھلاڑیوں کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جاپان کے خلاف پاکستانی ٹیم نے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن قومی ہاکی ٹیم نے عمدہ کھیل سے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کھیلوں بالخصوص قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اذلان شاہ کپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم کے ہر رکن کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

13سال بعد اذلان شاہ ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے پر قومی ہاکی ٹیم کو سراہتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور قومی ٹیم فائنل سے پہلے تک ناقابل شکست تھی اور فائنل میں بھی جاپان کا اچھا مقابلہ کیا.

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا سلور میڈل جیتنا ہاکی کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے اور قومی ٹیم کے ہر رکن کو ایک لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024