• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

معروف امریکی میوزک بینڈ کی کراچی آرٹس کونسل میں موسیقی ورکشاپ

شائع May 11, 2024
فوٹو: ڈان
فوٹو: ڈان

معروف امریکی میوزک بینڈ ’ریننگ جین‘ نے پاکستان کے دورے کے دوران کراچی میں موسیقی پر ورکشاپس کے دوران شائقین کو اپنے فن کا مظاہر کرتے ہوئے شائقن کو سحر میں جکڑ لیا۔

کراچی آرٹس کاؤنسل میں ’ریننگ جین‘ کی جانب سے ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا، جس میں لیاری سے تعلق رکھنے والے 50 بچوں نے بھی حصہ لیا۔

امریکی بینڈ نے ورکشاپ میں شریک نوجوانوں کو فوک موسیقی کی دنیا سے روشناس کرایا اور موسیقی آلات اور رہنمائی فراہم کرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

امریکی میوزک بینڈ کا پاکستان میں دورے 2 ہفتوں پر محیط تھا، جس میں انہوں نے اپنے آخری پڑاؤ کراچی میں موسیقی کی شائقین کے ساتھ سحر انگیز آواز میں فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

ریننگ جین نے کراچی کو الوداع کرنے سے قبل امریکی قونصل خانہ میں آخری کنسرٹ کی میزبانی کی گئی، جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں کے علاوہ پاکستان کا مشہور ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گاکر خوب داد سمیٹی۔

ریننگ جین کی ممبر گلوکار ہ مائے بلوم فیلڈ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں جس گرمی جوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کی گئی، وہ باعث مسرت ہے، یہاں کے لوگوں سے ملنے والی محبت اور خوشی نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔‘

امریکا کے شاندار ثقافتی ورثے کی طرح پاکستان کی متحرک روایات کے مناظر اس ایونٹ میں دیکھنے کو ملے۔ علاہ ازیں اس دورے کا خاص پہلو نیشنل اکیڈمی آف آرٹ میں منقعدہ ویمنز پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول میں شرکت کا موقع تھا، جہاں فنی مہارتوں، نغمہ نگاری اور فنکارانہ صلاحیتوں میں بہتری پر مرکوز ورکشاپ میں بینڈ نے قائدانہ ذمہ داریاں انجام دیں۔

جبکہ ایک کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں کی سریلی آواز میں گیتوں اور تالیوں کی گونج سے دن کا اختتام ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024