• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، فائنل میں پاکستان اور جاپان کا ٹاکرا آج ہوگا

شائع May 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج پاکستان اور جاپان ٹکرائیں گے۔

قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے، قومی ٹیم کے پاس جاپان کو ہرا کر ٹرافی گھر لانے کا سنہری موقع ہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

قومی ہاکی ٹیم نے ایونٹ میں ملائیشیا،جنوبی کوریا، کینیڈا کو شکست دی تھی، جاپان اور نیوزی لینڈ سے مقابلہ برابر رہا تھا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ویڈیو لنک پر کھلاڑیوں کی زبانی حوصلہ افزائی کی۔

پوائنٹس ٹیبل

پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائنٹس کے ساتھ جاپان پہلے نمبر پر ہے، ٹیم نے ٹونامنٹ میں 4 میچ جیتے اور صرف ایک میچ ڈرا ہوا۔

جبکہ پاکستان 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

’13 سال بعد فائنل میچ کوالیفائی کرنے پر ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے‘

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان ہاکی ٹیم سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا۔

وزیر اعلیٰ کی پاکستانی ہاکی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر کپتان اور پوری ٹیم کو سراہا، سرفراز بگٹی نے کہا کہ 13 سال بعد فائنل میچ کوالیفائی کرنے پر ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے،قومی ہاکی ٹیم ہمارا فخر ہے، انشاءاللہ فائنل میچ پاکستان جیتے گا۔

’پوری قوم کی دعائیں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ہیں‘

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان جاپان کے خلاف فائنل جیتے گا، قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ کپ کے فائنل میچ میں جاپان کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ہیں، جاپان کے خلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024