• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

مریم نواز نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک، ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی

شائع May 11, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں طلبہ کی اسکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی، کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔

پنجاب کے سرکاری اور نجی اسکولو ں میں اسکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 50 کروڑ کی مالی معاونت کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد سے ملاقات کی، اور اسکولوں میں انٹرنیٹ سروسز او ردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لیے پہلا سرکاری اسکول لاہور میں قائم کیا جائے گا، عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024