• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ایف بی آر نے سمز بلاک کرنے کیلئے 5 ہزار نان فائلرز کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو فراہم کردیں

شائع May 10, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے لیے تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو فراہم کردی ہیں جس کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لیے ایف بی آر کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔

ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمز بلاک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید بیچز بھیجے جائیں گے۔

ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کی شراکت داری ٹیکس قوانین کی بالادستی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نان ٹیکس فائلر کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے 5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

ایف بی آر نے 2023 میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے 5 لاکھ سے زائد افراد کی سم بلاک کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم پی ٹی اے نے سم بلاک کرنے کے حوالے سے ریونیو بورڈ کو جواب دیا تھا کہ قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024