• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع May 10, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کینیڈین نژاد امریکی پاپ گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی ماڈل و اداکارہ ہیلی بالڈ وین نے اپنے ہاں جلد پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

دونوں کی جانب سے رومانوی و بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے اپنے جلد والدین بننے کی تصدیق کی گئی۔

جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کی جانب سے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کرنے کے بعد شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔

اگرچہ دونوں نے تصدیق کی کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں کب تک بچے کی ولادت ہوگی، تاہم امکان ہے کہ دونوں رواں برس کے اختتام تک والدین بن جائیں گے۔

دونوں کے ہاں شادی کے تقریبا 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش موقع ہے، دونوں نے 2019 کے آغاز میں ہی شادی کی تھی۔

جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین نے اپریل 2019 میں شادی کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ دونوں نے سال نو کے موقع پر خفیہ شادی کرلی تھی۔

جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں کی شادی ہونے کے فوری بعد ہی ان کے درمیان جلد طلاق اور علیحدگی کی خبریں پھیلنا شروع ہوگئی تھیں۔

امریکی و یورپی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کے درمیان شادی کے ایک سال کے اندر اندر طلاق ہوجائے گی لیکن اب دونوں نے شادی کے 6 سال بعد اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024