• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ہفتہ وار مہنگائی کمی کے بعد 22.32 فیصد پر آگئی

شائع May 10, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

قلیل مدتی مہنگائی 9 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر تنزلی کے بعد 22.32 فیصد پر آگئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی 1.39 فیصد کم ہوگئی۔

حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 12 اشیا کے نرخوں میں اضافہ، 13کی قیمتوں میں کمی جبکہ 26 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ان میں کیلے (38.79 فیصد)، گندم کا آٹا (28.21 فیصد)، مرغی کا گوشت (20.27 فیصد)، کوکنگ آئل 5 لیٹر (19.74 فیصد)، ویجیٹیبل گھی ڈھائی کلو (16.73 فیصد)، ویجیٹیبل گھی ایک کلو (16.67 فیصد)، سرسوں کا تیل (13.11 فیصد)، ایل پی جی (10.52 فیصد)، انڈے (7.91 فیصد) اور ڈیزل (2.04 فیصد) شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیاز (19.22 فیصد)، مرغی کا گوشت (18.83 فیصد) گندم کا آٹا (4 فیصد)، ایل پی جی (3.67 فیصد)، کیلے (2.32 فیصد)، لہسن (1.44 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (0.75 فیصد)، چینی اور سرسوں کا تیل (0.48 فیصد) اور آگ جلانے والی لکڑی (0.23 فیصد) شامل ہے۔

تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں ٹماٹر (19.24 فیصد) انڈے (4.73 فیصد)، آلو (4.38 فیصد)، دال مسور (0.91 فیصد)، کوکنگ آئل 5 لیٹر (0.89 فیصد)، گائے کا گوشت (0.64 فیصد) ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو گرام (0.44 فیصد) اور تازہ دودھ (0.41 فیصد) شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قلیل مدتی مہنگائی میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کمی کے بعد 24.37 فیصد پر آ گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024