• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیولپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

شائع May 10, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اجلاس کی سربراہی مشیر خزانہ مزمل اسلم اور صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمن نے کی، اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ دیگر صوبوں میں خیبرپختونخوا کے نمبر والی گاڑیوں کو مشکوک نظر سے دیکھا جاتا ہے، صوبائی وزرا اور اجلاس کے شرکا نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

بعد ازاں مزمل اسلم نے کہا کہ روڈ یوزر سرچارج صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان سے لیا جائے گا، روڈ یوزر چارج بل 2024 کی جلد خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظوری لی جائے گی، روڈ یوزر سرچارج صوبے کے ان رہائشیوں سے لیا جائے گا جن کے پاس دیگر صوبوں اور وفاق کی رجسٹرڈ گاڑیاں ہوں گی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا یونیورسل نمبر پلیٹ کا اجرا پہلے ہی کر چکی ہے، ، کمرشل اور رہائشی پراپرٹی ٹیکس میں بھی اصلاحات کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمن نے بتایا کہ گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024