• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

خیبرپختونخوا: صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس، بجٹ 25-2024 پر تفصیلی غور

شائع May 10, 2024
علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو:
علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو:

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سالانہ بجٹ 2024-2025 پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گلی اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا، عوام کی قوت خرید بڑھانا اصل ترقی ہے۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا نے ہدایت دی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صنعتکاری کےفروغ کو اولین ترجیح دی جائے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صنعتکاروں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہے ہیں، زرعی منصوبوں کے ذریعے فوڈ سیکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں، کسان دوست پالیسی سے 12 ارب روپے پارکو کے بجائے صوبےکے عوام کو ملے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024