• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گوادر میں 7 افراد کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج

شائع May 10, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

گوادر میں 7 افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جبکہ اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گوادر نے بتایا تھا کہ گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی مکان پر حملہ رات 3 بجے کیا گیا، یہ واقعہ گوادر شہر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا۔

جاں بحق و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا، جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں 7 افراد کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے درجات بلند کرنے کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مزید کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک دشمنوں کا بزدلانہ فعل ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پر عزم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوارد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہیمانہ واقعہ میں 7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024