• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:35pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:37pm

تائیوان 5.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

شائع May 10, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

تائیوان کا مشرقی ساحل 5.8 شدت کا زلزلے سے لرز اٹھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تائیوان کی موسمی انتظامیہ نے کہا ہے کہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

جمعہ کو آنے والے زلزلے سے تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں کانپ اٹھیں، موسمی انتظامیہ نے بتایا کہ ہوالین کاؤنٹی کے ساحل سے پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہوالین میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سے تائیوان تقریباً ایک ہزار 400 آفٹر شاکس کا شکار ہو چکا ہے، اس زلزلے کے نتیجے میں17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

2016 میں جنوبی تائیوان میں آنے والے زلزلے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 1999 میں 7.3 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024