• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

فلم بناؤں گی تو حارث رؤف ہیرو، بابر اعظم ناکام بھائی ہوں گے، نتاشا علی

شائع May 10, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

’ڈولی کی آئے گی بارات‘ اور ریئلٹی شو ’تماشا‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ اگر وہ فلم بنائیں گی تو ہیرو حارث رؤف اور ناکام بھائی بابر اعظم ہوں گے۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پرورگرام ’شو ٹائم ود رمیز راجہ‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا۔

خاتون میزبان نے اداکارہ کو اسکرین پر قومی ٹیم کے کرکٹرز کی تصاویر دکھائیں اور سوال پوچھا کہ اگر آپ فلم بنائی گی جس میں مرکزی کردار آپ ادا کررہی ہیں لیکن ہیرو، ناکام بھائی اور ولن کون ہوگا؟

جس پر نتاشا علی نے کہا کہ حارث رؤف ہیرو ہوں گے اور ولن محمد رضوان ہوں گے۔

اس پر میزبان رمیز راجا نے انہیں بتایا کہ محمد رضوان کا چہرہ تصویر میں ایسا لگ رہا ہے درحقیقت وہ ولن جیسے نہیں ہیں۔

بعدازاں اداکارہ نے کہا کہ ناکام بھائی بابر اعظم ہوں گے، جس پر شو کے میزبان رمیز راجہ ہنس پڑے۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میں باپ کا کردار افتخار احمد ادا کریں گے اور مزاحیہ کردار شاہین آفریدی ادا کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024