• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کراچی: فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا

شائع May 10, 2024

کراچی میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا.

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ کراچی کور کمانڈر ہاؤس میں فوجی افسران کو اعزازات سے نوازنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں فوجی افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں شہید ہونے والے افسران کے لواحقین کو بھی اعزازات دیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024