• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن روانہ

شائع May 10, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر لاہور ائیرپورٹ سے آئرلینڈ روانہ ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے محمد عامر کا ویزہ گزشتہ رات جاری ہوا تھا۔

وقت کی کمی کے باعث محمد عامر پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے البتہ وہ سیریز کے بقیہ دونوں میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

ویزا میں تاخیر کے باعث محمد عامر قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ روانہ نہ ہوسکے تھے، جس کی وجہ سے ان کی سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔

قبل ازیں فاسٹ باؤلر کو ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ سے وضاحت مانگی تھی کہ محمد عامر کا ویزہ جاری کیوں نہیں کیا گیا؟۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پی سی بی نے محمد عامر کا ویزہ بروقت جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے اپنی ناراضی اور مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ڈبلن میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور تیسرا 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے یہ میچز 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024