• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:11am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:07am

محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری، جلد روانہ ہوں گے

شائع May 9, 2024
محمد عامر— فائل فوٹو: اے ایف پی
محمد عامر— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا اور وہ جلد قومی ٹیم کو آئرلینڈ میں جوائن کر لیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا۔

بورڈ کے مطابق عامر کو آئرلینڈ بھجوانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور انہیں فوری طور پر آئرلینڈ بھجوایا جائے گا۔

وقت کی کمی کے باعث محمد عامر پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے البتہ وہ سیریز کے بقیہ دونوں میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

محمد عامر ویزا نہ ملنے کے باعث قومی اسکواڈ کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہیں ہوئے تھے۔

اس سے قبل فاسٹ باؤلر کو ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ سے وضاحت مانگی تھی کہ محمد عامر کا ویزہ جاری کیوں نہیں کیا گیا؟۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پی سی بی نے محمد عامر کا ویزہ بروقت جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے اپنی ناراضی اور مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024