• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

لاہور ایئر پورٹ پر آتشزدگی، حج پروازیں تاخیر کا شکار، وزیرداخلہ کا تحقیقات کا حکم

شائع May 9, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر آتشزدگی کے سبب حج پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور سے مجموعی طور پر تین پروازوں نے اڑان بھرنا تھی، تاہم صرف ایک ہی پرواز ٹیک آف کرسکی۔

پی آئی اے اور نجی ایئرلائن کی پروازیں آتشزدگی کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔

دریں اثنا، وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن کاونٹر میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن کاونٹر کو جلد فنکشنل کیا جائے۔

ادھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عازمین حج کے لیے بنائے گئے خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا اور علی الصبح شارٹ سرکٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ حج اور دیگر انٹرنیشنل فلائٹس کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے، فلائٹ آپریشنز جلد بحال ہونے کی توقع ہے، مزید کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ لینڈ کرنے والی فلائیٹس کی عارضی طور پر مینول امیگریشن کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024