کراچی: نویں کلاس کا بائیولوجی کا پرچہ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل لیک
کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے سالان امتحانات میں پیپر آؤٹ ہونے کی روایت برقرار ہے جہاں آج نویں کلاس کا بائیولوجی کا پرچہ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی لیک ہوگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق نقل مافیا نے حل شدہ پرچہ واٹس ایپ گروپوں میں جاری کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کمپیوٹر کا پرچہ آؤٹ ہوا تھا, میٹرک کے سالانہ امتحانات میں انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ محمود آباد کا امتحانی مرکز بھی پکنک پوائنٹ بن گیا جہاں دفعہ 144 کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، امتحانی مرکز کے اندر غیر متعلقہ افراد کا جم غفیر موجود تھا، امتحانی عملہ اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی لاپرواہی کے سبب بیرونی عناصر سینٹر میں داخل ہوگئے جبکہ پولیس وقوعہ سے غائب رہی۔