• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نوشین شاہ اداکار عمران اشرف کی اداکاری اور محنت کی معترف

شائع May 8, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نوشین شاہ کی جانب سے اداکار و میزبان عمران اشرف کی اداکاری اور محنت کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نوشین شاہ کی مختصر ویڈیو اداکارہ کے ایک پرانے انٹرویو کی ہے، جس میں وہ عمران اشرف کی تعریفیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ عمران اشرف نے مختصر کرداروں سے اداکاری کا آغاز کیا اور کیریئر کے آغاز میں وہ بہت افسردہ بھی ہوجاتے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ عمران اشرف اب انہیں کہتے ہیں کہ نوشین شاہ نے ان کا ابتدائی کیریئر بھی دیکھا ہے کہ وہ کن مشکل حالات سے گزرے اور اب بھی وہ ان کا کیریئر اور اداکاری دیکھ رہی ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق وہ شروع میں ہی عمران اشرف کو کبھی ہار نہ ماننے کا مشورہ دیتی تھیں اور اب وہ کہاں سے کہاں پہنچ چکے ہیں۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ ایک بار عمران اشرف نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے الف اللہ اور انسان ڈرامے میں محض 35 سے 40 سینز ادا کیے تھے جب کہ اسی ڈرامے میں 800 سے زائد سینز تھے۔

اداکارہ نے مذکورہ ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے ڈراما دیکھا تو وہ رو پڑیں۔

ان کے مطابق عمران اشرف نے خواجہ سرا کا کردار اس طرح اچھے انداز میں نبھایا کہ وہ جذباتی ہوگئیں۔

نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ عمران اشرف انہیں ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ اگر انہیں بڑے کردار نہیں ملتے تو کوئی بات نہیں، وہ چھوٹے کرداروں کو بڑا کردیں گے اور ان کی بات صحیح نکلی، اب وہ بہت بڑے اداکار بن چکے ہیں۔

نوشین شاہ کی جانب سے عمران اشرف کی تعریفیں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں نے بھی عمران اشرف کی تعریفیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024