• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:52pm
  • LHR: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں 9 مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطا تارڑ

شائع May 8, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی، عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 9مئی کو ملکی دفاع کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، 9مئی کے واقعات منظم سازش کے تحت کیےگئے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات جیسے بھی ہوں کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک پر آنچ نہیں آنے دی، ایک سیاسی ٹولہ اپنے مفادات کی خاطر ملک پر حملہ آور ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

وزیر اطلاعات کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن بھی پاک فوج کی بہادری کے معترف ہیں، 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا، پاکستان کے دشمن بھی پاک فوج کی بہادری کے معترف ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا، پاکستان کے دشمن بھی پاک فوج کی بہادری کے معترف ہیں، 9مئی کو شرپسند ٹولے نے شہدا کی یادگاروں اور حساس تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ 9مئی کا مقصد ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا، سیاسی مقاصد کی خاطر ملک میں فتنہ فساد پھیلایاگیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ پاکستان کی سالمیت پر ہماری جان بھی قربان ہو، امریکا میں کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث تمام افراد کو سزائیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کل 9 مئی کے دلخراش واقعے کو ایک سال مکمل ہوجائےگا، اس ملک کی سالمیت سے ہمارا سب کچھ جڑا ہے، اقتدار سنبھالنے کے بعد دوست ممالک سے تعلقات بحال کیے، انشااللہ اب ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 9مئی کو شرپسند ٹولے نے شہداء کی یادگاروں اور حساس تنصیبات کو نقصان پہنچایا، 9مئی کا مقصد ملکی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا، سیاسی مقاصد کی خاطر ملک میں فتنہ فساد پھیلایاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے بڑوں کی قربانیوں کا حصول ہے، اس ملک کی سالمیت سے ہمارا سب کچھ جڑا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024