• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اسلام آباد: ازبک وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

شائع May 8, 2024
ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار کہا پاکستان ہمارے لئے اپنے دوسرے گھر کی مانند ہے—فوٹو:ریڈیو پاکستان
ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار کہا پاکستان ہمارے لئے اپنے دوسرے گھر کی مانند ہے—فوٹو:ریڈیو پاکستان

ازبکستان کے وزیر خارجہ نے بختیار سیدوف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار سے ون آن ون ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان یہ ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی، سینیٹر اسحٰق ڈار نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تجارت ، اقتصادی میدان سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان ہمارے لئے اپنے دوسرے گھر کی مانند ہے۔

ازبک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

قبل ازیں جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچے۔

جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچے—فوٹو:اے پی  پی
جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچے—فوٹو:اے پی پی

دفتر خارجہ کے مطابق دارالحکومت آمد پر ازبک وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل وسطی ایشیا اور ای سی او اعزاز خان نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ بختیار سیدوف وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کے ساتھ باہمی دلچسپی کے وسیع تر دوطرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کی جن میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024