• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز، ورلڈکپ کیلئے آئرلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

شائع May 8, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف آئندہ 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور آئندہ ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

یکم جون سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ ڈبلن میں پاکستان کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا۔

فاسٹ باؤلر جوش لٹل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی وجہ سے پاکستان سیریز سے غیر حاضر رہیں گے لیکن ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آئرلینڈ ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں بھارت، پاکستان، امریکا اور کینیڈا کے ساتھ شامل ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈکپ کے لیے آئرلینڈ ٹیم کی قیادت پال اسٹرلنگ کریں گے۔

قومی ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

دوسری جانب بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی، قومی ٹیم وہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم آج آرام کرے گی اور پہلا پریکٹس سیشن نو مئی کو شیڈول ہے۔

اس کےعلاوہ فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی ویزہ ملتے ہی آئرلینڈ روانہ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز 10 مئی سے شروع ہوگی، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور تیسرا 14 مئی کو کھیلا جائے گا

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے یہ میچز 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ

پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، بیری میک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ

پال سٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری میک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، کریگ ینگ

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول

10 مئی - آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان - کلونٹرف

12 مئی - آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان - کلونٹرف

14 مئی - آئرلینڈ بمقابلہ پاکستان - کلونٹرف

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024