• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ای سی سی نے پاسکو کا گندم خریداری کا ہدف 4 لاکھ میٹرک ٹن بڑھا دیا

شائع May 7, 2024
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 4 لاکھ میٹرک ٹن بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کردیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ای سی سی نے پاور سیکٹر کے لیے 127 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔

اس میں کے الیکٹرک کے لیے ایڈوانسڈ سبسڈی کی مد میں 70 ارب روپے، آزاد کشمیر کے ٹیرف کا فرق ختم کرنے کے لیے 55 ارب روپے اور پاور ڈویژن کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی گرانٹ شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024