• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

شائع May 6, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ ماضی میں جب وہ بھارت گئیں تو انہیں ایسا لگا کہ جیسے ہی وہ ایئرپورٹ پر اتریں گی تو شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر ان کا استقبال کریں گے۔

امر خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں بولی وڈ اور شاہ رخ خان پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ وائرل ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ ماضی میں وہ اپنی یونیورسٹی کی جانب سے بھارت گئی تھیں اور وہاں جانے سے قبل انہوں نے وہاں کے حوالے سے بہت کچھ سوچ رکھا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیوں کہ وہ بھی بچپن سے ہی بولی وڈ فلمیں دیکھتی آ رہی تھیں اور ان میں بھی بولی وڈ کا کیڑا تھا، اس لیے انہوں نے سوچا کہ وہ جیسے ہی بھارت اتریں گی ان کا استقبال شاہ رخ خان کریں گے۔

امر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ جیسے ہی وہ بھارت کے پلیٹ فارم پر اتریں گی تو بولی وڈ ادکار شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر ان کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوچ رکھا تھا کہ وہ جیسے ہی بھارت پہنچیں گی تو وہ بولی وڈ فلم کے کردار سمرن کی طرح پلیٹ فارم پر دوڑ رہی ہوں گی اور شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر کھڑے ہوں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

امر خان نے کہا کہ بھارت پہنچتے ہی ہر چیز ان کے برعکس تھی، وہاں میلے کچیلے لوگ تھے، وہ پسینے سے شرابور تھے، انہوں نے سر کے بالوں میں تیل لگایا ہوا تھا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے بھارتی لوگوں کو اس حال میں دیکھا تو ان کے سارے خواب ٹوٹ گئے۔

امر خان نے تسلیم کیا کہ اگرچہ اس وقت وہ اداکارہ نہیں تھیں، نہ وہ خوبصورت تھیں، نہ ان کے پاس پیسے تھے لیکن انہوں نے جو بھارت کے بارے میں سوچ رکھا تھا، انڈیا اس کے برعکس نکلا اور انہیں حیرانگی ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025