لاہور: 9 سالہ بچے کو اغوا، ریپ کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 9 سالہ معصوم بچے کو اغوا اور بدفعلی کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالرحمٰن 9 سالہ معصوم بچے کو ورغلا پھسلا کر گھر لے گیا، بعدازاں ملزم نے بچے کو باندھ کر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (انویسٹی گیشن) نے بتایا کہ سفاک ملزم عبدالرحمٰن نے سنگین جرم کے بعد لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی تھی۔
انچارج انویسٹی گیشن شالیمار کا کہنا تھا کہ بچے کے والد نے اغوا کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کروایا تھا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بچے کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔