• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان

شائع May 6, 2024
فوٹو: ریڈیو پاکستان
فوٹو: ریڈیو پاکستان

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتسوگو اسکاوا نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر قیادت پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں اے ڈی بی نے پاکستان کی حمایت کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سخت اقدامات کی بھی تعریف کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی فراخ دلانہ حمایت کی تعریف کی اور اے ڈی بی کی طویل المدتی حمایت پر وزیر احد چیمہ نے تشکر کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی وفد نے اے ڈی بی کی جانب سے اضافی 100 ارب ڈالر کے حصول کی تعریف کی ، اس موقع پر وزیر احد چیمہ نے اے ڈی بی سے وسائل کو موسمیاتی اقدامات اور کمزور ممالک کے لیے استعمال کرنے کی درخواست بھی کی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے عوامی و نجی شراکت داری اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ نے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور یورپی انویسٹمنٹ بینک کی سینئر قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں تاکہ پاکستان میں ان کے جاری ترقیاتی پورٹ فولیوز اور مستقبل میں سپورٹ کے لیے ترجیحی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، انہوں نے دوطرفہ ترقیاتی شراکت داروں بشمول برطانیہ، جرمنی اور امریکا کے ساتھ ملاقاتیں کیں تاکہ ٹیکس کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے خاتمے، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024