• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

صوابی: ہولناک واقعہ، شوہر نے بیوی کا قتل کرکے تیز دھار آلے سے جسم کے ٹکڑے کردیے

شائع May 5, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرکے تیز دھار آلے سے جسم کے ٹکڑے کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق صوابی پولیس نے بتایا کہ شوہر نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا قتل کیا اور اسی آلے سے مقتول کے جسم ٹکڑے کردیے۔

پولیس کے مطابق بیٹے نے ملزم باپ کے خلاف ایف آئی درج کر لی ہے۔

ملزم کے بیٹے نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے والد کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی، کچھ عرصے سے علاج جاری تھا، میری والدہ کو قتل کرکے وہ گھر سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024