• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں زارا نور عباس کی ڈانس کی ویڈیو وائرل

شائع May 5, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں پیدا ہونے والی بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں رکھی گئی تقریب میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مارچ 2024 کو اداکار اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑے کے ہاں یہ پہلی اولاد ہے، قبل ازیں 2021 میں اداکارہ کا حمل طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ضائع ہوگیا تھا۔

زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی۔

مارچ 2024 میں پہلی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے جوڑے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کا نام نورجہاں صدیقی رکھ رہے ہیں۔

بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں جوڑے نے ایک ’خوش آمدید جشن نورِ جہاں‘ تقریب رکھی جس میں قریبی دوستوں اور فیملی کو مدعو کیا۔

اس موقع پر اداکارہ زارا نور عباس نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو بولی وڈ کے مشہور گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو میں ان کے دوست احباب کو زارا نور کو سراہتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024