• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا عزم

شائع May 5, 2024
فوٹو: دفتر خارجہ
فوٹو: دفتر خارجہ

پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر تعاون کو مزید بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ کی گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے باہمی فائدے کے لیے قریبی اقتصادی تعاون کے ذریعے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تعاون پر مبنی شراکت داری کی بھی توثیق کی اور پاکستان کی پارلیمنٹ اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے درمیان بڑھتے ہوئے تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کےد وران دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں پر تعاقن کو مزید بڑھانے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی اور مشترکہ امن اور خوشحالی کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اسحٰق ڈار نے چین کے بنیادی مسائل میں پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا اور قریبی اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی پیداواری تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسی دوران جیان بینگ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اسحٰق ڈار نے سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے بھی ملاقات کی جہاں دونوں نے دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں مضبوط بنانے کے لیے دوستی کے مضبوط رشتے اور عزم پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحٰق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے بھی ملاقات کی، دفتر خارجہ کے مطابق دونوں نے تجارت، رابطے، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں میں دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا جبکہ سیاسی سطح پر بات چیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024