• KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:53pm
  • LHR: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm
  • KHI: Asr 4:16pm Maghrib 5:53pm
  • LHR: Asr 3:31pm Maghrib 5:08pm
  • ISB: Asr 3:30pm Maghrib 5:08pm

100 فیصد فٹ ہوچکا ہوں، ورلڈ کپ نہ جیتنے کا کوئی جواز نہیں، اعظم خان

شائع May 5, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم نے اپنی فٹنس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب 100 فیصد فٹ ہوچکے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنا ان کا ہدف ہے،’جیسی ہماری ٹیم ہے ورلڈ کپ نہ جیتنے کا کوئی جواز نہیں ہے‘۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم نے کافی اچھا کیا اس فارمیٹ میں دو سال کے لیے قومی ٹیم نمبر 1 پر رہی ہے، مجھے لگتا ہے قومی ٹیم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسی ہماری ٹیم ہے ورلڈ کپ نا جیتنے کا کوئی جواز نہیں ہے،انٹرنیشنل لیول پر بیٹنگ آڈر میں فلیکسیبل ہونا پڑتا ہے، فٹنس پر دو ہفتے کام کیا، اب میں 100 فیصد فٹ ہوچکا ہوں، فزیو نے فٹنس میں کافی مدد فراہم کی۔

اعظم خان نے کہا کہ ورلڈکپ ہی میرا ہدف ہے، آئیرلینڈ ٹور پر اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ کافی بڑا ہوتا ہے،جو بھی پرفارم کرتا ہے وہ ہیرو بنتا ہے، بھارت کے خلاف میچ ورلڈ وار نہیں ہے ہم نارمل گیم سمجھ کر کھیلے گے۔

قومی کرکٹر عثمان خان نے کہا کہ کوشش کریں گے اچھا پرفارم کریں، ٹف کمپیٹیشن ضرور ہے، اگر ورلڈ کپ میں موقع ملا تو اچھی کارکردگی دیکھاؤں گا۔

یاد رہے کہ 20 اپریل کو اعظم خان گھٹنے اور پنڈلی کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، اعظم خان کو ڈاکٹروں نے 10 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی، اب تک متعدد ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024