• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیصل آباد: ماں، 3 بیٹیاں اور بھتیجی پراسرار طور پر جاں بحق، مقدمہ درج

شائع May 5, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

فیصل آباد میں ماں، 3 بیٹیاں اور بھتیجی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئیں، پولیس کے مطابق ماں اور بچیوں نے پیٹ کے درد کے لئے دوائی لی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے علاقہ بستی جمو دلو میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والوں میں ماں شمیم اس کی بیٹیاں فرزانہ، مسکان ، رخسانہ اور بھتیجی اقصیٰ شامل ہیں۔

خاتون شمیم اور 4 کم سن بچیوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمہ شمیم کے شوہر مظہر علی کی مدعیت میں پنسار کی دکان مالک عبدالوہاب کے خلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بچیوں کو نزلہ زکام ہونے کی وجہ سے خاتون شمیم پنسار عبدالوہاب کی دکان سے پھکی خرید کر لائی، خاتون اور چاروں بچیوں نے پھکی ملا کر دودھ پیا تو سب کی حالت بگڑ گئی۔

ایف آئی آر میں دیے بیان کے مطابق حالت بگڑنے پر متاثرہ خاتون اور بچیوں کو فوری ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم عبدالوہاب کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024