• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

شائع May 5, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے میں کیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کارخانے کا مالک ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ تھا، تاہم لوٹا ہوا سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔

اسد رضا کا کہنا تھا کہ 27 اپریل کو دن 12 بجے 140 گرام سونے کی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی، معاملہ مشکوک ہونے پر کارخانے کے مالک اور رشتےداروں سے تفتیش کی۔

تفتیش کے دوران کارخانے کے مالک کاشف نے انکشاف کیا کہ بھائی کے ساتھ ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم نےمالی پریشانی ،قرض سے جان چھڑانےکے لیے بھتیجے اور رشتے دار سے ڈکیتی کرائی۔

ملزم نے ڈکیتی سے حاصل سونے سے اپنا قرض اتارنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے کے خلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024