• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع

شائع May 5, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفد سعودی فرمانروا اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، وفد میں سعودی عرب کی کاروباری تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات شامل ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیرتوانائی مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سعودی وفد میں سعودیہ کی آئی ٹی، میرین، مائننگ، تیل و گیس کی تلاش، ادویات سازی، ایوی ایشن کی بڑی بڑی کمپنیوں کے 30 سے زائد سی ای اوز شامل ہوں گے۔

فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونیکیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈویلپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

حکومت سعودی کمپنیوں کی ملکی کمپنیوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہے۔

وفاقی وزیرتوانائی کے مطابق سعودی وفد کی پاکستان میں موجودگی کےدوران 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہونے کاامکان ہے۔

سعودی عرب کا پاکستان سے اقتصادی تعاون کوفروغ دینے کے عزم کااظہار

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے پاکستان میں اقتصادی تعاون اور سعودی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات میں شہزادہ فیصل نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تزویراتی اور اقتصادی تعلقات کو اہم قراردیا۔

اسحٰق ڈار نے گیمبیا کے شہر بنجول میں پندرہویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران اسحٰق ڈار نے کہا کہ شہزادہ فیصل کا حالیہ دورہ پاکستان اقتصادی تعاون میں ایک نئی رفتار کی نمائندگی کرتا ہے۔

بات چیت کے دوران نائب وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024