• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

عشق مرشد کی کامیابی پر عمرہ ادا کیا، بھلے فیم علی گل ملاح

شائع May 4, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

مقبول ڈرامے عشق مرشد میں بھلے کے ڈائلاگ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار علی گل ملاح نے کہا ہے کہ ڈرامے کی کامیابی کے بعد وہ خدا کا شکر ادا کرنے کے لیے عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے۔

عشق مرشد کی آخری قسط کو تین مئی کو سینمائوں میں دکھایا گیا تھا، ڈرامے کا آغاز اکتوبر 2023 میں ہوا تھا۔

ہدایت کار فاروق رند کے ڈرامے کی کہانی عبدالخالق خان نے لکھی تھی جب کہ اس میں بلال عباس خان، درفشاں سلیم، علی گل ملاح اور دیگر اداکاروں نے شاندار اداکاری کی۔

حال ہی میں ڈرامے کی آخری قسط کے لاہور میں ہونے والے پریمیئر کے دوران علی گل ملاح نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ڈرامے میں بھلے کا ڈائلاگ بار بار بولنے سے انہیں بیرون ممالک بھی شہرت ملی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈراما نشر ہونے کے بعد جب وہ بیرون ممالک سفر پر گئے تو وہاں مختلف لوگ انہیں بھلے کے کے کردار سے پہچاننے لگے اور ان کی عزت افزائی کی جانے لگی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ کئی سال سے تھیٹر اور سندھی ڈراموں میں کام کرتے آ رہے تھے لیکن انہیں شہرت عشق مرشد کے کردار سے ملی اور انہیں نہ صرف عام لوگ بلکہ پڑھے لکھے لوگ بھی پہچاننے اور عزت دینے لگے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ابتدائی طور پر عشق مرشد میں ان کے کردار کے صرف دو سین تھے لیکن بعد میں ان کے کردار کو باضابطہ طور پر ڈرامے کا حصہ بنایا گیا اور اختتام تک وہ کردار ادا کرتے رہے۔

علی گل ملاح کے مطابق عشق مرشد میں کام کرنے کے بعد انہیں عالمی سطح پر شہرت ملی اور وہ شہرت اور عزت ملنے پر خدا کا شکر ادا کرنے کے لیے عمرہ کرنے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024