• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخار احمد

شائع May 4, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ جب وہ فیملی کے ساتھ باہر جاتے ہیں اور کوئی مداح انہیں ’چچا‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، ’عوام مجھے ’چاچو‘ کہتی ہے تو فیملی بھی ہنستی ہے۔‘

افتخار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے متعلق بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں ہمارا اسکور کم ہوجاتا ہے اس پر مینجمنٹ نے پلان تیار کیا ہے، ہمیں مڈل اوورز میں اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہمارا اننگز کے آغاز اور اختتام پر سٹرائیک ریٹ اچھا ہوتا ہے۔

افتخار احمد نے کہا کہ ہمارا اس ورلڈکپ میں کسی ایک ٹیم پر فوکس نہیں ہے، ہمارے لیے کینیڈا بھی اتنی ہی مضبوط ہے جتنی بھارت ہے، ہمارے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ورلڈکپ جیت کر اپنے ملک لے کر آئیں۔

انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس بار ورلڈکپ جیتنا ہے۔

افتخار احمد نے فینز کی جانب سے ’چچا‘کہنے سے متعلق سوال پر کہا کہ فینز کی طرف سے ’چچا‘کہنے پر برا نہیں لگتا لیکن فیملی کے ساتھ باہر جاؤں تو تب کوئی ’چچا‘کہے تو تھوڑا عجیب لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عوام مجھے ’چچا‘ کہتی ہے تو فیملی بھی ہنستی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلی بار گراؤنڈ میں افتخار احمد کے لیے ’چاچو‘ کا لفظ استعمال کیا تھا، جس کے بعد شائقین نے انہیں اسٹیڈیم میں اسی نام سے پکارنا شروع کردیا۔

وقت کے ساتھ ساتھ جب افتخار احمد اپنی کارکردگی سے شائقین کے دل میں جگہ بناتے گئے ویسے ہی ’چاچو‘ کا لفظ بھی ان کا ’نِک نیم (nickname)‘ بن گیا۔

اسٹیڈیم اور سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر انہیں اسی نام کے ساتھ پکارا جانے لگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024