• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے باعث پی ایس ایل 10 کی نئی ونڈو تجویز

شائع May 4, 2024

پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی نئی ونڈو تجویز کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اگلے سال پی ایس ایل کے لیے 8 اپریل سے 20 مئی تک کی ونڈو (یعنی ایسا دورانیہ جب پاکستان ٹیم کی کوئی سیریز یا آئی سی سی ایونٹ شیڈول نہ ہو) تجویز کی گئی ہے۔

ونڈو کھلاڑیوں کی سہولت ورک لوڈ مینجمنٹ اور مصروفیات کو مدنظر رکھکر تجویز کی گئی۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب لاہور میں کروائے جانے کا امکان ہے، کمرشل، لاجسٹک اور فرنچائزز سے مشاورت کے بعد شیڈول تویز کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025