• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جب میں پیدا ہوئی تو والدہ خوش نہیں تھیں، اقرا عزیز

شائع May 4, 2024

اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ پیدا ہوئیں تو ان کی امی خوش نہیں تھیں، والدہ کو بیٹے کی خواہش تھی۔

اقرا عزیز کا پرانے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں وہ اپنی پیدائش پر اپنی والدہ کے جذبات سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔

مختصر ویڈیو کلپ میں اداکارہ نے کہا کہ بقول ان کی والدہ کہ ان کی بڑی بہن ہیدا ہوگئی تھی، پھر دوسری بار جب والدہ حاملہ ہوئی اور ڈیلیوری ہوئی تو والدہ کی خواہش تھی کہ نرس انہیں آکر کہے گی کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب والدہ کو معلوم ہوا کہ لڑکی (یعنی اقرار عزیز) پیدا ہوئی ہے تو وہ خوش نہیں تھیں اور نرس کو کہا کہ اچھا ٹھیک ہے۔

اقرا عزیز نے بتایا کہ یہ باتیں انہیں ان کی امی نے خود ایکٹنگ کرکے بتائی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ (بقول ان کی والدہ) جب وہ پیدا ہوئیں تو مرغی کی ٹانگ کے برابر تھیں، جب کہ ان کی بڑی بہن جب پیدا ہوئی تو وہ تھوڑی موٹی اور لمبی تھی۔

اقرا عزیز نے بتایا کہ ابھی وہ اتنی چھوٹی ہیں تو سوچیں جب وہ پیدا ہوئی تھیں تو کتنی چھوٹی ہوں گی، چھوٹے ہونے کی وجہ سے ان کی والدہ انہیں باآسانی گود میں اٹھائے گھومتی تھی، یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنی بڑی بہن سے زیادہ پیار ملا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024