• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

16 ہزار عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کراچی ایئرپورٹ پر کریں گے

شائع May 4, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

’روڈ ٹو مکہ پروفجیکٹ‘ کے تحت سعودی حکام 16 ہزار سے زائد عازمین حج کو کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن خدمات فراہم کرے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’روڈ ٹو مکہ پروفجیکٹ‘ کے تحت حج پر جانے کا ارادہ رکھنے والے عازمین کو سعودی ہوائی اڈوں پر امیگریشن کے عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ’روڈ ٹو مکہ پروفجیکٹ‘ کے تحت حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہوں گی اور 8 جون کو ختم ہوں گی۔

سعودی عملے کو بین الاقوامی روانگی سیٹلائٹ ایریا میں 8 کاؤنٹرز اور آلات تک رسائی حاصل ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر ’روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ‘ خاص طور پر حکومت کے زیر اہتمام 16 ہزار عازمین حج کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ سے پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے حج کرنے والے اضافی 15 ہزار عازمین کو ’روڈ ٹو مکہ منصوبے‘ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سکھر سے 5 حج پروازیں اور کوئٹہ سے 21 پروازیں چلائے گی، یہ تمام پروازیں کراچی ایئرپورٹ سے گزریں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں آئندہ حج کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ’روڈ ٹو مکہ منصوبے‘ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ایئرپورٹ منیجر عرفان خان نے اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایئر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیوں، بارڈر ہیلتھ سروسز، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، کسٹمز اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایجنسیوں نے عازمین حج کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈپٹی ایئر پورٹ منیجر سیف الرحمان نے ایئر لائنز پر زور دیا کہ وہ حج پروازوں کے لیے اپنے شیڈول فوری طور پر جمع کرائیں، اس کے ساتھ طیاروں کی اقسام کے بارے میں تفصیلات بھی شامل کریں، ہوائی اڈے پر پارکنگ بے کی موثر منصوبہ بندی کے لیے یہ ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024