• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاکستان ویمنز ٹیم کو پانچویں ٹی20 میں شکست، سیریز 1-4 سے ویسٹ انڈیز کے نام

شائع May 3, 2024
فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے کپتان ہیلی میتھیوز کی ایک اور شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کو پانچویں ٹی20 میچ میں شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

سدرہ امین کی 48 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان ویمنز ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، عائشہ ظفر نے 22 جبکہ منیبہ علی نے 25 رنز بنائے۔

ایک موقع پر پاکستانی ٹیم نے 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے تھے لیکن پھر اختتامی 5 اوورز میں میزبان ٹیم کی بلے باز صرف 33 رنز ہی بنا سکیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفے فلیچر نے تین، کیانا جوزف نے دو جبکہ ہیلی میتھیوز اور ایلیا ایلین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ہیلی میتھیوز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے محض دو وکٹون کے نقصان پر 10 گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔

ہیلی میتھیوز نے سیریز کی تیسری نصف سنچری اور فتح گر اننگز کھیلتے ہوئے صرف 59 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی باری کھیلی جبکہ شمین کیمبل نے 33 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے پانچویں ون ڈے میچ میں کامیابی کی بدولت سیریز بھی 1-4 سے اپنے نام کر لی۔

یاد رہے کہ سیریز کے ابتدائی تین میچ ویسٹ انڈیز نے جیتے تھے اور پھر چوتھے میچ میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

ہیلی میتھیوز کو مین آفی میچ کے ساتھ ساتھ سیریز میں تین نصف سنچریاں اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024