بھارتی اداکارہ کی جانب سے نقل اتارنے پر ماہرہ خان کا دلچسپ رد عمل

شائع May 3, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی آواز کی نقل اتارنے والی بھارتی اداکارہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کاسٹنگ ڈائریکٹر پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کانٹینٹ کریئیٹرز استھا اروڑا نے تین دن قبل ماہرہ خان کی آواز کی نقل اتارنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر پہلے بھی متعدد پاکستانی شوبز شخصیات سمیت پاکستانی عوام کی آوازوں کی کاپی کرنے کی ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں۔

استھا اروڑا نے ماہرہ خان کی آواز کی پیروڈی کرنے کی ویڈیو میں اداکارہ کی جانب سے مختلف انٹرویوز اور فلموں میں بولے جانے والے ڈائلاگز بولے۔

بھارتی اداکارہ نے ماہرہ خان کی جانب سے انٹرویوز کے دوران اپنائے گئے انداز کو کاپی کیا اور ساتھ ہی کیپشن میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی نقل اتارنے کی بات پر برا نہ منائیں۔

استھا اروڑا نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ وہ ماہرہ خان کی مداح ہیں اور ان کی محبت میں ان کے انداز اور آواز کو کاپی کر رہی ہیں، ان کی بات کو مزاحیہ لیا جائے اور کوئی بھی ان کی بات کا برا نہ منائے۔

ان کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد پاکستانی اور بھارتی صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جب کہ ماہرہ خان نے بھی ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا۔

ماہرہ خان نے اپنی نقل اتارنے والی اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے اس پر دلچسپ رد عمل دیا اور صارفین نے پاکستانی اداکارہ کے جواب پر بھی تبصرے کیے۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ انہوں نے اپنی نقل اتارنے کی ویڈیو کو بار بار دیکھا اور اس سے محظوظ ہوئیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے استھا اروڑا کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ذہین بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025