• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہفتہ وار مہنگائی میں ایک فیصد کمی ریکارڈ

شائع May 3, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

قلیل مدتی مہنگائی میں 2 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تنزلی ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیادوں پر بھی کمی کے بعد 24.37 فیصد پر آ گئی ہے۔

حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 15 اشیا کے نرخوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ان میں کیلے (37.76 فیصد)، گندم کا آٹا (23.15 فیصد)، کوکنگ آئل 5 لیٹر (20.45 فیصد)، ویجیٹیبل گھی ڈھائی کلو (17.10 فیصد)، ویجیٹیبل گھی ایک کلو (16.75 فیصد)، سرسوں کا تیل (12.74 فیصد)، انڈے (10.46 فیصد)، ایل پی جی (8.52 فیصد)، مرغی کا گوشت (3.99 فیصد) اور ڈیزل (2.04 فیصد) شامل ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار بنیادوں پر جن مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، اس میں ٹماٹر (22.05 فیصد)، مرغی کا گوشت (8.03 فیصد)، پیاز (7.71 فیصد)، گندم کا آٹا (6.88 فیصد)، کیلے (5.25 فیصد)، ڈیزل (2.89 فیصد)، پسی مرچ (2.59 فیصد)، ایل پی جی (2.36 فیصد)، پیٹرول (1.84 فیصد)، دال مسور (1.25 فیصد) اور دال مونگ (0.90 فیصد) شامل ہیں۔

دریں اثنا، سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (570 فیصد)، پیاز (145.15 فیصد)، ٹماٹر (79.43 فیصد)، لہسن (72.46 فیصد)، پسی مرچ (71.96 فیصد)، نمک (33.07 فیصد)، انرجی سیور (29.83 فیصد)، مردانہ سینڈل (25 فیصد)، دال ماش (24.72 فیصد)، گڑ (24.49 فیصد) اور گائے کا گوشت (23.96 فیصد) شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کی تھی، جس کے مطابق پاکستان بھر میں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح کمی کے بعد 17.34 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 25.97 فیصد تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024