• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

شائع May 3, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی 10 دسمبر کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم رواں سال آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ کا دورہ بھی کرے گی۔

ٹی ٹوئنٹی میچز 10 سے 14 دسمبر تک ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل 17 سے 22 دسمبر تک پارل، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں ہوں گے۔

2 ٹیسٹ میچز، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 ​​کا حصہ ہیں، 26 سے 30 دسمبر کو سنچورین میں اور 3 سے 7 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں شیڈول ہیں۔

قومی ٹیم 2 دسمبر کو ڈربن کے لیے روانہ ہوگی۔

8 اکتوبر کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جانے سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کی دو ٹیسٹ اور انگلینڈ تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ اس مصروف شیڈول کے تحت وہ اگست 2024 سے جنوری 2025 تک کم از کم 7 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔

مکمل شیڈول:

10 دسمبر –پہلا ٹی ٹوئنٹی، ڈربن

13 دسمبر - دوسرا ٹی ٹوئنٹی، سنچورین

14 دسمبر - تیسرا ٹی ٹوئنٹی، جوہانسبرگ

17 دسمبر - پہلا ون ڈے، پارل

19 دسمبر - دوسرا ون ڈے، کیپ ٹاؤن

22 دسمبر - تیسرا ون ڈے، جوہانسبرگ

26-30 دسمبر - پہلا ٹیسٹ، سنچورین

3-7 جنوری - دوسرا ٹیسٹ، کیپ ٹاؤن

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024