• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

گندم کا بحران: سیکریٹری قومی غذائی تحفظ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

شائع May 2, 2024
کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے — فائل فوٹو
کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے — فائل فوٹو

گندم کے بحران پر سیکریٹری قومی غذائی تحفظ اور تحقیق محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم بحران پر نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو نیا سیکریٹری قومی غذائی تحفظ اور تحقیق تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بالخصوص پنجاب میں ان دنوں حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدے جانے کے باعث کسان سراپا احتجاج ہیں۔

29 اپریل کو گندم خریداری کے حوالے سے مسائل کے خلاف کسانوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد کسان بورڈ کے صدر رشید منہالہ سمیت 30 سے زائد کسانوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

کسانوں کے احتجاج اور اپنے دعوے کے کئی روز بعد حکومت پنجاب گندم کی خریداری پر واضح پالیسی نہیں دے سکی ہے۔

حکومتی اراکین کی جانب سے گندم کے اس بحران کا ذمہ دار نگران حکومت کی جانب سے ضرورت سے زیادہ گندم درآمد کرنے کو قرار دیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024