• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

انسٹاگرام کا اوریجنل کانٹینٹ کو زیادہ وائرل کرنے کا فیچرمتعارف

شائع May 2, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے الگورتھم کو تبدیل کرتے ہوئے اوریجنل کانٹینٹ کو زیادہ وائرل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

اب تک انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کے مواد کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاتا تھا۔

اس ضمن میں اگر کوئی کم فالوورز رکھنے والا اکاؤنٹ ہولڈر سب سے پہلے مواد شیئر بھی کرتا تھا تو بھی انسٹاگرام کا الگورتھم اسے زیادہ نہیں پھیلاتا تھا۔

لیکن اب نئی تبدیلیوں کے بعد سب سے پہلے مواد کو شیئر کرنے والے اکاؤنٹ کو وائرل کیا جائے گا۔

انسٹاگرام کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ پلیٹ فارم نے اپنے الگورتھم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اوریجنل کانٹینٹ کو پھیلانے کا آغاز کردیا۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئی تبدیلیوں کے بعد الگورتھم زیادہ فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈر کے بجائے اس اکاؤنٹ کے مواد کو پھیلائے گا، جہاں پر سب سے پہلے مواد شیئر کیا گیا ہوگا۔

علاوہ ازیں اگر کسی بھی اوریجنل مواد کو دوسرے صارف شیئر کریں گے تو بھی انسٹاگرام اوریجنل اکاؤنٹ کو ریکمنڈ کرے گا۔

اسی طرح یہ آپشن بھی رکھا جائے گا کہ جو اکاؤنٹ کسی دوسرے کے مواد کو شیئر کر رہا ہوگا، وہ اصلی اکاؤنٹ کا لنک دینے کا پابند ہوگا۔

انسٹاگرام کے مطابق الگورتھم کی تبدیلیوں کے بعد کم فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹس کے بھی اصل مواد کو زیادہ سے زیادہ وائرل کیا جائے گا تاکہ پلیٹ فارم پر سب کو یکساں مواقع ملیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024