• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی

شائع May 2, 2024
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد استعفیٰ دیا — فائل فوٹو
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد استعفیٰ دیا — فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد استعفیٰ دیا۔

ڈاکٹر سہیل سلیم پر فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص کا الزام تھا، دباؤ کے باعث انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دیا۔

اس سے قبل آج ہی انجری کا شکار چار کرکٹرز احسان اللہ ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر اور شوال ذوالفقار کی میڈیکل رپورٹس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو موصول ہوئی تھیں۔

محسن نقوی نے انجری کی غلط تشخیص یا غفلت برتنے پر سخت ایکشن لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024