• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پنجاب: موٹروے پر خاتون ڈرائیور، پولیس اہلکار میں تلخ کلامی کا ایک اور واقعہ

شائع May 1, 2024
موٹر وے پولیس کے مطابق روکنے پر خاتون نے اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی—فائل فوٹو
موٹر وے پولیس کے مطابق روکنے پر خاتون نے اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں موٹر وے پر خاتون ڈرائیور اور پولیس اہلکار میں تلخ کلامی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق موٹر وے پولیس کے مطابق تلخ کلامی کا وقعہ اس وقت پیش آیا جب پنجاب کے ضلع چکوال میں کلر کہار کے مقام پر اہلکار نے اوور اسپیڈنگ پر خاتون کو روکا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق روکنے پر خاتون نے اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی۔

دوسری جانب اپنے ویڈیو بیان میں خاتون ڈرائیور نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار نے اسے روک کر بد تمیزی کی اور جب اس نے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو روکنے کے لیے موبائل فون چھینے کی بھی کوشش، خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس دوران اسے چوٹیں بھی آئیں۔

واضح رہے کہ 2 جنوری 2024 کو پولیس اہلکار کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد گاڑی سے ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون کو گزشتہ ہفتے دارالحکومت اسلام اباد سے راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا اور اگلے روز اسے 14 روزر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کرکے گاڑی برآمدکرلی گئی تھی۔

حکام کے مطابق واقعہ میں ایک اہلکار زخمی ہوا تھا، خاتون کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکار پر تشدد اور مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025